مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)آزادکشمیر بھر میں 31 اگست کو ہونے والی ایکشن کمیٹی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر تمام طبقات کھل کر اس کی حمایت میں سامنے آگئے .اس حوالے سے ضلع مظفرآباد کی یونین کونسل کھاوڑہ کی تمام یونین کونسل کے بلدیاتی نمائندوں جن میں وائس چیئرمین یونین کونسل ڈنہ راجہ فیصل مطلوب ، چیئرمین یونین کونسل چھتر مرزا تیمور بیگ کے علاوہ دیگر نے بھی عوامی ایکشن کمیٹی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی اور تمام ممبران نے 31 اگست کو بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے .اس موقع پر عوامی نمائندوں کا کہنا تھا کہ حکومت جلد ازجلد بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل ہو سکیں.
یونین کونسل کھاوڑہ کی تمام یونین کونسل کے بلدیاتی نمائندوں نے ایکشن کمیٹی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کر دی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
52