صحافیوں کے علاج معالجہ کیلئے ربجا نے اہم قدم اٹھاتے ہوئےرحمن فاونڈیشن کیساتھ یاداشت پر دستخط کر دیے

30

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز )رحمن فاونڈیشن کے سی ای او ڈاکٹروقاراحمدنیازاورربجاکےصدرسردارشاہدحمیدصحافیوں اورانکی فیملی کیلئے فری ڈائیلاسسز،میڈیسن وغیرہ کی فراہمی کی یاداشت پردستخط کردیئے،یاداشت پردستخط کی تقریب رحمن فاونڈیشن جی سکس اسلام اباد میں منعقد ہوئی.

اس موقع پر ڈاکٹروقاراحمدنیاز کہا کہ پاکستان میں گردوں کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جوقابل تشویش ہے ،انہوں نے رحمن فاونڈیشن کی انسانی بے لوث خدمات پرروشنی ڈالی ،اور صحافیوں انکی فیملیزکیلے فری میڈیکل سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا جلد پریس کلب اسلام اباد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا.

جس میں ایف ٹی ار ٹیسٹ بھی کیا جائیگا اس موقع پر بانی ربجا قرباں ستی ،سیکرٹری جنرل سیداصف علی ہمدانی ،نائب صدورمحمدپرویز،نثارتبسم ،سابق صدرنثاراحمد ،انفارمیشن سیکرٹری فائزہ شاہ ،جوائنٹ سیکرٹری محمداکرم کاشمیری،نویداقبال ،اقراخالد،چودھدری شفیق،زبیر بلوچ ودیگرموجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں