مظفرآباد: انتظامیہ نے شٹرڈاون اور ہڑتال کے پیش نظر خصوصی انتظامی پلان تیار

34

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز) شٹرڈاون اور ہڑتال کے پیش نظر خصوصی انتظامی پلان بھی تیار.بنیادی ہیلتھ مراکز ، ہیلتھ مراکز کے ساتھ ساتھ سی ایم ایچ ، ایمز ہسپتال کو ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری ۔

دیگر ہنگامی حالات کے پیش نظر فائر برگیڈ ، ریسکیو 115 , میونسپل کاروپوریشن اور ایمبولینسز کو مخصوص اسٹیشن پر اسٹنڈ بائی رہنے کی ہدایات۔جبکہ شہر کو سات سیکٹر میں تقسیم کرتے ہوئے مجسٹریٹس کی بھی تعیناتی کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب عوام کے پرامن احتجاج کو انکا حق قرار دیا گیا ہے تاہم انتظامی موقف یہ بھی ہیکہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائیگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھاری مقدار میں بارود بھی پکڑا ہے جس پر انتظامیہ کو دیگر تحفظات بھی ہیں انتظامیہ کے لیے شہریوں کا تحفظ پہلی زمہ داری ہے ۔ اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سرچ آپریشن بھی کیے جا سکتے ہیں کس کے لیے الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں