تحریر؛سردار اظہر اعجاز عباسی
کھیل ان انسانی افعال کو کہا جاتا ہے جس سے جسمانی اور دماغی حرکت کو بروئے کار لایا جاتا ہے کچھ کھیلوں میں جیسے کرکٹ اور فٹبال ایک اہم مشق ہے جبکہ شطرنج جیسے کھیل میں اہم عنصر دماغی منصوبہ بندی ہے. عام الفاظ میں ہم کھیل کی تعریف اس طرح کر سکتے ہیں کھیل کا مطلب ایک مقابلہ ،مہارت تفریح،طبع اور جسمانی سرگرمی ہے یعنی کوئی بھی ایسا شغل یا مشق جو ہماری جسمانی اور زہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرے اسے کھیل کہتے ہیں.مشہور کہاوت ہے کہ ایک صحت مند دماغ کے لیے ایک صحت مند جسم کا ہونا ضروری ہے اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا دماغ بھی تندرست و توانا ہو تو اس کے لیے ضروری ہے کہ اپنے جسم کو تندرست و توانا رکھا جائے جس کے لیے ہمیں کھیل کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے کسی دانشور کا قول ہے کہ جس ملک کے میدان آباد رہتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں.

آزاد کشمیر کے اندر بھی ایسی سرگرمیوں کا وجود اور انکا انعقاد آزاد ریاست کے لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کے لئے ایک خوش آئند عنصر ہے. جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے. اسی کھیل کے ویثزن کو پروان چڑھاتے ہوئے آزاد کشمیر کے اندر فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آزاد کشمیر بھر میں فٹبال کا فروغ دیا گیا اور اسکے میچ کرائے گئے.جس کا ایک بین آل صوبائی ٹیموں پر مشتمل ایک بہترین ٹورنامنٹ غازی ملت میموریل راولاکوٹ خان اشرف سٹیڈیم میں کرایا گیا .جس کا سہرا آزاد کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین سردار علی صیاد الزمان اور انکے ساری ٹیم اور معاونین کو جاتا ہے اور ہم یہ کریڈٹ دینے کے لیے بھی حق بجانب ہیں.
یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی کے مصداق سردار علی صیاد الزمان جب سے آزاد کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب ہوئے اور یہ ذمہ داری سنبھالی تب سے ہی ریاست بھر میں اس نوجوان فٹبالر نے یہ ثابت کرا دیا کہ فٹبال بچوں کا کھیل ہی نہیں بلکہ یہ ایک قومی نوعیت کا کھیل ہے اور پاکستان بھر سے بشمول گلگت بلتستان آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کے جوڑ پیدا کر کہ جہاں فٹبال کو نیشنلائز کیا گیا وہاں ہی راولاکوٹ کی سرزمین پر علی صیاد الزمان کی کاوش سے ایک قومی یکجہتی جو کھلاڑیوں میں پیدا کی گئی یہ بھی ایک قابل ستائش عنصر ہے جس پر علی صیاد الزمان مبارکباد کے مستحق ہیں.

ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں ایک ہجوم میں جو کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں اور علی صیاد الزمان نوجوان فٹبالر جو کہ ایک بیوروکریٹ بھی ہیں ان میں سے ایک ہیں جن کا جذبہ جنون کاوش کوشش آزاد کشمیر بھر کے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے. حکومتوں کو چاہیے کہ ایسے لوگوں کو بلا کسی تفریق و عنصر سے انہیں بھرپور اخلاقی سپورٹ دینی چاہیے تاکہ وہ اپنی ریاست کے لیے اپنے اپنے انداز و فکر سے ریاست کا نام بنیں . غازی ملت میموریل کے تعاون سے راولاکوٹ کی سرزمین پر فٹبال کپ کا انعقاد اور غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان جو کہ ریاست کی سیاست اور ریاست کے وقار کا استعارہ تھے انکی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنا اور اس کا اہتمام کرنا پورے ملک سے نوجوانوں کو اکٹھے کر کہ ریاست کے قائد اعظم کی سیاسی ملی جہادی تحریکی جدوجہد کو سلام پیش کرانے پر بھی آزاد کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذمہ داران اور اہلیان راولاکوٹ پونچھ کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں.

اس میچ کی افتتاحی تقریب میں غازی ملت کے پوتے ممبر آزاد کشمیر اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے شرکت کی اور فائنل میچ میں مہمان خصوصی نو منتخب ممبر اسمبلی و وزیر حکومت سردار ضیاء القمر تھے جنہوں نے غازی ملت کی تاریخی اور تحریکی خدمات پر روشنی ڈالی اور شائقین کو بتایا کہ بانیان ریاست کی کیا خدمات تھیں اس موقع پر انہوں نے بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کے لیے نقد رقم کا بھی اعلان کیا.فٹبال ایک قومی کھیل کے طور پر ریاست کے طول و عرض میں اظہر من الشمس کی ماند ہے اور ریاست کے نوجوانوں کی دلچسپی اس بات کی عکاس ہے کہ چئیرمین آزاد کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن سردار علی صیاد الزمان کا ویثزن پروان چڑھ رہا ہے اور اب فٹبال میدان عمل میں ہے ویلڈن.