چیئرمین یونین کونسل چوڑ راجہ مدثر ارشاد کابجلی بلوں میں بے تحاشہ اضافہ پر غم و غصے کا اظہار

22

دھیرکوٹ(سٹیٹ ویوز)چیئرمین یونین کونسل چوڑ راجہ مدثر ارشاد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ کیابجلی بلوں میں بے تحاشہ اضافے اور بے پناہ ٹیکسوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھی دی ہے حکمران طبقے اور بے لگام بیورو کریسی کی غلط حکمت عملی کی سزا آج آزادکشمیر کے عوام بھگت رہے ہیں آزاد کشمیر میں چار ہزار تین سو میگاواٹ سے زاہد بجلی کی پیدوار ہو رہی ہے جبکہ ہماری ضرورت اس کا دس فیصد بھی نہیں ہے پھر بھی طویل لوڈشڈنگ اور بے پناہ بجلی بلات سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے جس پر ہمارے ارباب اختیار کو سوچنا ہو گا اور اپنی ناقص پالیسیوں کو ارسر نو ترتیب دینا ہو گا پانچ ستمبر کی ہڑتال آزادحکومت کے لیے الارمنگ ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں پر غور کرے حکومت واپڈا کیساتھ کیے گہے معاہدوں کو پبلک کرے صرف یہی نہیں آٹے کی قلت اور دیگر امور پر بھی عوام بھڑک اٹھے ہیں آزاد حکومت جلد عوام کی تسلی و تشافی کا بندوست کرے ورنہ یہ صورتحال کسی بڑے المیے کو جنم دے سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں