صدر بھارتی کرکٹ بورڈ وفد کے ہمراہ آج پاکستان پہنچیں گے

28

لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفدآج پاکستان پہنچے گا. وفد میں بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی ، نائب صدر راجیو شکلا،ڈائریکٹر بی سی سی آئی یُودھویر سنگھ اور سیکریٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم شامل ہیں. بی سی سی آئی وفد کل دوپہر میں واہگہ بارڈر کےراستے پاکستان پہنچے گا.راجر بنی اور راجیو شکلا سمیت بھارتی وفد ایشیاکپ کے 5اور 6 ستمبر کے میچز بھی دیکھےگا.

پی سی بی نے ایشیاکپ کے لئے بی سی سی آئی اور آئی سی سی سمیت متعددکرکٹ بورڈز کےسربراہان کو دعوت دی ہے.بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کےکرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس پہلےہی پاکستان پہنچ چکے ہیں.پی سی بی تمام عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں