اسلام آباد(اورنگزیب یونس ،سٹیٹ ویوز)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کے اعلان کا معاملہ .پندرہ رکنی اسکواڈز کے اعلان کے لیے 5 ستمبر کی تاریخ طے ہے .28ستمبر تک ٹیمیں آئی سی سی کی اجازت کے بغیر اسکواڈز میں ردو بدل کر سکتی ہیں.تفضیلات کے مطابق 28ستمبر کے بعد ٹیموں میں ردو بدل آئی سی سی کی اجازت سے ہو گا .پاکستان اسکواڈ کے اعلان کےلئے ایشیا کپ کے بعد کرنے کی تجویز زیر غور ہے.
اعلان ایشیا کپ کے بعد کرنے کی صورت میں پی سی بی پانچ ستمبر تک ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دے گا .ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے ابتدائی مشاورت کر لی ہے.
ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق اور فہیم اشرف کے جگہ بنانے کا امکان نہیں.
مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو پندرہ رکنی اسکواڈ کا حصہ بنانے پر اتفاق .اسکواڈ میں بابر اعظم شاداب خان محمدرضوان ، فخرزمان،امام الحق ،سعود شکیل، آغا سلمان ،افتخاراحمد، محمد نواز،اسامہ میر،حارث رؤف ،نسیم شاہ، شاہین آفریدی ،محمد حارث اور وسیم جونئیر کے بھی شامل ہونے کا امکان ہے.