مطفرآباد ( سٹیٹ ویوز) تین ماہ سے تنخواہ سے محروم مظفرآباد میڈیکل کالج کے سپورٹنگ سٹاف اور کالج انتظامیہ کے درمیان تنخواہوں کی ادائیگیوں سمیت مستقلی پر معاہدہ طے پاگیا.معاہدے کے مطابق سٹاف کے تمام تر مطالبات کو درست تسلیم کر لیا گیا ہے اور ان کے مطالبات کو 08 ستمبر تک حل کر لیا جائے گا.

اس وقت تک کوئی بھی ملازم احتجاج کا راستہ اختیار نہیں کرے گا .بصورت دیگر مسائل مقررہ تاریخ تک حل نا ہونے کی صور ت میں ملازمین اپنا احتجاج جاری رکھ سکتے ہیں جسے فی الحال موخر کر دیا گیا ہے .اس معاہدے میں یہ طے پایا ہیکہ سیکرٹری صحت اور پرنسپل میڈیکل کالج سٹاف کی تنخواہوں کے لیے آج ہی چیف سیکرٹری سے ملاقات کر یں گے .متعلقہ ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لیے بورڈ آف گورنر سے میٹنگ میں منظوری لی جائے گی .ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے طریقہ کار کو تین ایام کے اندر بورڈآف میٹنگ میں پیش کیا جائے گا.اس کے علاوہ یہ بھی طے پایا ہیکہ کسی بھی ملازم کیخلاف کسی بھی طرح کی انتقامی کاروائی سے اجتناب برتا جائے گا.
ملازمین کے ساتھ معاہدہ میں پرنسپل مظفرآباد میڈیکل کالج سید ملازم حسین بخاری ،محکمہ صحت سے بشیر احمد چوہدری ،ایڈیشنل سیکرٹری صحت عامہ ،ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے تحصلیدار مظفرآباد سید ضمیر حسین شاہ جبکہ ملازمیںکی طرف سے رابعہ رفیق ،مریم میر،فیصل عباسی،عبدالکبیر شاہ اور ظریف قریشی شامل تھے.
یہ بھی پڑھیں
https://stateviews.pk/2023/494406/
https://stateviews.pk/2023/494346/
آزادجموں وکشمیر میڈیکل کالجز میں عرصہ 12 سال سے تعینات سپورٹنگ سٹاف تاحال مستقل نہ ہو سکا، تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر گھروں میں فاقوں کی نوبت