مظفرآباد (سٹیٹ ویوز)مظفرآباد میڈیکل کالجز کے ملازمین کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق ،راجہ ثاقب مجید ، صدر تنظیم تاجران آزادکشمیر عبدالرزاق خان میڈیکل کالج پہنچ گئے .ان کے ہمراہ سول سوسائٹی کے ممبران بھی شریک ہوئے جن میں سید مظہر شاہ ،اورنگزیب مغل اور حسنین کیانی بھی شامل تھے.

تفضیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے مظفرآباد میڈیکل کالج کے سٹاف جنھیںتین ماہ سے انکی تنخواہوںسمیت مستقلی سے محروم رکھا گیا ہے جوا ب دوسرے دن سے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں اظہار یکجہتی کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد ازجلد میڈیکل کالج کے سپورٹنگ سٹاف کو مستقل کرنے سمیت انکی تین ماہ کی تنخواہیں جو بقایا جات ہیںوارگزار کریں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان ملازمین نے میڈیکل کالجز کو اپنا خون دیا ہے اور ان ہی کی دن رات مشقت کے باعث آج مظفرآباد میڈیکل کالج نے پاکستان کے میڈیکل کالجز میںاپنا منفرد مقام بنایا ہے.ہم ملازمین کے مطالبات کو درست تسلیم کرتے ہیںاور اگر ملازمین کے مطالبات پورے نا کیے گئے تو وہ احتجاج میں ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور انصاف کی فراہمی تک ان کے ساتھ کھڑے رہیںگے .
اس موقع پر ملازمین کے نمائندوں نے اظہار یکجہتی کے لیے آنے والی سیاسی اور سماجی شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت اور کالج انتظامیہ نے میڈیکل کالج کے سپورٹنگ سٹاف کی زندگی اجیرن بنادی ہے تین ماہ سے تنخواہوں کی بندش کی وجہ سے بچوں کی سکولوں کی فیسز ،گھروں کے کرائے اور یوٹیلیٹی بلز کے بقایاجات ان پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑے ہیں .

اس مہنگائی کے دور میں ویسے بھی جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہے اوپر سے کالج انتظامیہ اور متعلقہ وزارت کے ذمہ دار اپنے غیر انسانی رویے سے انھیں اور انکے خاندانوں کو اذیت پہنچارہے ہیں .جس کا اب اگر سدباب نا ہوا تو ملازمین اپنے مسائل کے حل کے لیے کسی بھی صورت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے اور فورمز پر اپنا احتجاج ریکارڈ کر واتے ہوئے بھوک ہڑتال کا بھی اعلان کر سکتے ہیں .
ب شامل ت