بھمبر (سعد چوہدری سے) ریاست بھی کی طرح بھمبر میں بھی مہنگائی کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے آبائی حلقہ میں انجمن تاجران کی جانب سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی شہری مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج شہریوں نے حکومت پاکستان کیخلاف ہوشربا ٹیکسزز اور مہنگائی کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی شہریوں نے حکومت پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی ساڈا حق ایتھے رکھ مہنگا آٹا مہنگی بجلی ، مہنگی چینی ، مہنگا پیٹرول ، مہنگی سبزی نہ منظور کے نعرے لگائے گئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے اقدامات کو سراہا گیا .
احتجاج ریلی لاری سے نکالی گئی جو میلادالنبی چوک میرپور چوک سے ہوتی ہوئی سماہنی چوک ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گئی اس احتجاجی جلسہ سے صدر انجمن تاجران و کونسلر میونسپل کمیٹی اکرم پپو جٹ ، ممبر ضلع کونسل چوہدری خالد شریف ،سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت راجہ عبید الرحمن، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ، مسلم لیگ ن کے سٹی صدر و کاروباری شخصیت راجہ نعیم گل و دیگر نے خطاب کیا .
اس موقع پر انہوں نے کہا ہم پاکستان کو روشن دیکھنا چاہتے ہیں مگر خود اندھرے میں نہیں رہنا چاہتے ہم 4800 مہنگا وارڈ بجلی پیدا کر کے پاکستان کو دیتے ہیں ہمیں 400 مہنگا وارڈ ضرورت ہے ہمیں بجلی فری دی جائے اگر فری اور سستی بجلی دی جائے حکومت پاکستان مظلوم عوام پر رحم کھائے ہوشربا ٹیکسزز کے اضافے واپس لے اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بجلی بلات اور ضلع کونسل کے ناجائر اور ظالمانہ ٹیکسوں کو فلفور ختم نہ کیا گیا اس احتجاج دائرہ کار مذید بڑھایا جائے گا .
انجمن تاجران کے مرکزی صدر کی کال انتظار ہے جب بھی انجمن تاجران کے مرکزی صدر اگلے لائحہ عمل کی کال دیں گے بھمبر کے تاجر اپنے حقوق کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس احتجاجی ریلی میں تاجروں سول سوسائٹی، وکلاء سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی.