اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) پاکستان مسلم لیگ نواز آزادکشمیر کے سینئر رہنماء و ممبر مجلس عاملہ سردار توصیف عزیز خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف پونچھ ڈویژن سے چلنے والی تحریک نے پوری ریاست کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اہل ریاست نے تینوں ڈویثرنز اور تمام چھوٹے بڑے شہروں میں رضاکارنہ احتجاج کر کے ثابت کر دیا ہے کہ طاقت کا اصل محور صرف عوام ہیں.
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پونچھ ڈویژن سے اٹھنے والی تحریکوں نے ریاست کے لیے نئی نئی راہیں متعین کیں، یہ تحریکیں موجودہ حکمرانوں کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہونی چائیے، سردار توصیف عزیز نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر اور حکومت پاکستان کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، ابھی بجلی کے بل اور آٹے کی سبسڈی پر ہی مطالبات تسلیم کرنا اور احتجاج ختم کرانا دانشمندی کا تقاضہ ہے ورنہ مملکت خداد پاکستان کے دشمنوں کی تعداد لامحدو د ہے.