کھوئی رٹہ (محمد عثمان عمر خان سے )ریڈ فاونڈیشن سکول اندرلہ کٹیڑہ کے انس ماجد نے تحصیل کھوئی رٹہ لیول کے نعتیہ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔12 ربیع الاول کو ینگ میلاد کمیٹی کھوڑ کے زیر اہتمام سکولز کے بچوں کے درمیان نعتیہ مقابلہ ہوا ۔
جس میں تحصیل کھوئی رٹہ کے 24 سکولوں کے بچوں نے حصہ لیا۔ نعتیہ مقابلے کے مہمان خصوصی سابق ایڈمنسٹریٹر کوٹلی و ممبر ڈسٹرکٹ کونسلر کھوڑ عبد القیوم قمر ایڈووکیٹ تھے۔ ریڈ فاونڈیشن سکول اندرلہ کٹیڑہ کے طلب علم انس ماجد نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
جس پر معزز مہمان خصوصی سابق ایڈمنسٹریٹر کوٹلی و ممبر ڈسٹرکٹ کونسلر کھوڑ عبد القیوم قمر ایڈووکیٹ نے نقدی انعام ، اعزازی سند اور ایک ٹرافی انعام دی ۔جس پر مہمان خصوصی نے انس ماجد اور ریڈ فاونڈیشن سکول اندرلہ کٹیڑہ کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی ۔
انس ماجد آزاد کشمیر کا بڑا نعت خواں بن سکتا ہے ۔جیسے کہ سکول نے بچے پر محنت کی ۔ جس کا پرنسپل کو رزلٹ ملا ہے۔عوام علاقہ کی انس ماجد اور سکول سٹاف کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔