مظفرآباد (سٹیٹ ویوز)مظفرآباد پریمیئر لیگ کا افتتاح کر دیا گیا .افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی پوپو فٹبال کلب اسلام آباد کے مالک حارث بن ہارون تھے۔افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی کی گئی . افتتاحی تقریب کے بعد ایک شاندار فٹبال میچ آزاد فٹبال کلب اور شاہ فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا.
جس میں شاہ فٹبال کلب نے 2 کے مقابلے میں 1 گول سے فتح حاصل کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا جس پر دونوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.
مظفرآباد کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے فٹ بال ایک اچھا کھیل ہےیہ نوجوان ہمارا فخر ہیں جنھوں نے منفی سرگرمیوں کے بجائے مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں یہی نوجوان کل ہمارے ملک کا نام روشن کریں گے ہمیں اپنے نو جوانوں کا حوصلہ بڑھانا تاکہ زیادہ محنت سے کھیل پیش کریں آخر میں جتنے اور ہارنے والے ٹیم میں ٹرافی بھی تقسیم کی گئی۔۔