اسلام گڑھ( نامہ نگار سٹیٹ ویوز) تنظیم الاعوان میرپور ڈویژن کے سرپرست اعلیٰ ملک رحمت اعوان نے کہا ہے کہ تارکین وطن ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کلیدی رول ادا کر رہے ہیں، تارکین وطن کا کردار اس وقت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، ملکی ترقی میں اس وقت تارکین سب سے بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں جو سالانہ اربوں ڈالر ترسیلات زر کی صورت میں پاکستان بھیج رہے ہیں، تارکین وطن اپنے ملک سے باہر بیٹھ کر پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے اپنا ہر ممکن کردار ادا کر رہے.
مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم ایشوز کو جس انداز کے ساتھ تارکین وطن بین الاقوامی سطح پر بلند کر رہے وہ قابل تحسین اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تارکین وطن رہنماؤں آصف اختر اور شاہد اقبال کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی و کالم نگار راجہ عمر فاروق سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے تارکین وطن کے رہنماء شاہد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے ہمیشہ اعزاز کی بات ہوتی ہے.
ہمیں اپنے ملک و آبائی علاقے کی عوام کی طرف سے ہمیشہ عزت و احترام سے نوازا جاتا ہے، میں ملک رحمت اعوان جا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا اس پروقار تقریب میں شرکت کرنے اور ہمیں عزت افزائی دینے پر اپنے علاقہ ے بھائی اور دوستوں کا ممنون ہوں جنہوں نے اس قدر عزت دی۔ ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک رحمت اعوان نے مزید کہا کہ تارکین وطن ہمارے لیے ایک ٹھنڈی چھاؤں کی مانند ہیں جن کی بدولت ہمارا علاقہ خوشحال ہو چکا ہے، تارکین وطن سات سمندر دور رہ کر بھی اپنے ملک و قوم سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنا ایک شہری کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک شدید معاشی بحران سے دوچار ہے اس صورتحال کو متوازن کرنے کے لیے ہم تارکین وطن اربوں ڈالر ترسیلات زر اپنے ملک بھیج رہے ہیں تاکہ ہمارا ملک و قوم خوشحال ہو سکیں۔