سردار طارق کی جانب سےسینئر رہنما و سابق وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر کے اعزاز میں عشائیہ

35

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح آزادکشمیر سے بھی ہزاروں افراد اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لیے لاہور پہنچیں گے آزادکشمیر کے اندر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے نوازشریف کے ویثرن کو عملی جامہ پہنایا .

اس کے بعد کشمیریوں کے ساتھ جو زیادتی کی گئی اس پر افسوس ہے آزادکشمیر میں 2021 میں رکنے والے ترقیاتی سفر کو دوبارہ پوری قوت کے ساتھ دوبارہ شروع کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے رہنما سردار طارق کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانہ میں گفتگو کرتے ہوے کیا .

اس موقع پر سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سابق سینیر وزیر چوہدری طارق فاروق سابق رکن کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی سابق امیدوار اسمبلی و کوآرڈنیٹر استقبال قائد مسلم لیگ ن ملک ذوالفقار راجہ ذاکر ڈاکٹر اویس و دیگر نے بھی شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے مرکزی قیادت کی خانب سے برجیس طاہر کو آزادکشمیر کے اندر جلسہ کے حوالے سے ذمہ داریاں ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا .

اس موقع پر برجیس طاہر نے کہا کہ آزادکشمیر کے لوگ قائد محترم سے محبت رکھنے والے لوگ ہیں کشمیریوں نے بہت پیار دیا محبت دی اور دو تہائی اکثریت سے نوازا میری ذمہ داری آپ لوگوں کے ساتھ مشاورت کرنے کے حوالے سے لگائی گئی ہے امید ہے کہ ہم ملکر جلسہ کو بھرپور کامیاب بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈالیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں