دھیرکوٹ :بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دینے ، عدلیہ کیساتھ اظہار تشکرسمیت دیگر مطالبات لیے چیئرمین ضلع کونسل باغ سردار آصف خان کی زیر صدارت اجلاس

34

دھیرکوٹ(سٹیٹ ویوز)دھیرکوٹ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین ضلع کونسل باغ سردار آصف خان منعقد ہوا جس میں سردار جاوید شریف چیئرمین ضلع کونسل پونچھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں سردار طارق مسعود اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل باغ ، میجر لطیف خلیق ، راجہ فہیم وائس چیئرمین ضلع کونسل نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں میزبانی کے فرائض جاوید عارف عباسی اور چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دھیرکوٹ راجہ ظہور خان نے کی۔ اجلاس میں پیش کردہ قراردادوں میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دینے ، عدلیہ کیساتھ اظہار تشکر، اور حکومت سے ایکٹ 90 کے مطابق اختیارات کی بحالی شامل تھی جبکہ دوسری قرارداد میں غربی باغ کی اے ڈی پی میں منظور شدہ سڑکوں بشارت شہید ، رتی گلی ٹال کیاٹ ، دھیرکوٹ رنگلہ روڈ، نعمانپورہ ملوٹ روڈ کی بحالی کا مطالبہ شامل تھا.

ایک اور قرارداد کے ذریعے منتخب نمائندگان نے حکومت نے بجلی کے ٹیکسز کے خاتمے، آٹے کی سبسڈی،اور مراعات کے خاتمے کے علاوہ فلسطین پر اسرائیلی حملے کی بھرپور مذمت کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 18 اکتوبر کو راولاکوٹ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کی بحالی کیلئے۔ تحریک کا باقاعدہ آغاز کیا جائیگا اجلاس میں منتخب نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جاندار تحریک چلانے کا اعادہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں