برنالہ (واجد محمود )دودھ کے نام پر موت فروخت کرنے والے ،کیمیکل سے تیار کردہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ تحصیل برنالہ ان ایکشن ،کیمیکل سے تیار کردہ دودھ فروخت کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جائے گی .
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر برنالہ مزمل حسین ہنجراء،تحصیلدار برنالہ راجہ آصف منیر،نائب تحصیلدار راجہ محمد عارف،فوڈ انسپکٹر فیض رسول کا بمعہ نفری پولیس دودھ فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،درجنوں دودھ فروشوں سے دودھ کے سیمپل لے کر لیبارٹری میں چیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر برنالہ نے کہا کہ انسانی جانوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔کیمیکل سے تیار کردہ دودھ فروخت کرنے والے عناصر کو قانون کے مطابق سزا دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اطلاعات تھیں کہ پنجاب سے سب ڈویژن برنالہ کی حدود میں لایا جانے والا جس میں کیمیکل کی ملاوٹ ہوتی ہے۔
وہ فروخت کیا جا رہا ہے ان اطلاعات پر آج صبح سویرے ہزاری چیک پوسٹ پر ناکہ لگایا گیا ،اور تمام دودھ فروشوں کا دودھ ضبط کر کے اس کی چیکنگ لیبارٹری میں جاری ہے۔ملاوٹ کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی۔اس موقع پر اطلاعات ہیں ایک کیری ڈبہ جس پر دودھ لدا ہوا تھا۔وہ چیک پوسٹ پر رکنے کی بجائے بھاگ گیا،پولیس کی طرف سے کیری ڈبے کی تلاش بھی جاری ہے۔