اسلام گڑھ(نامہ نگار)ضلع میرپور کی عظیم سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار نیاز علی مرحوم غریب پرور انسان تھے۔مرنا ہر انسان ہے لیکن کچھ لوگ مرنے کے بعد بھی اپنی خوبیوں کی بدولت زندہ رہتے ہیں۔نمبر دار نیاز سیاسی اور سماجی لحاظ سے بڑا مقام رکھتے تھے۔
ان خیالات کا اظہار نمبردار نیاز احمد کی پانچویں سالانہ برسی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالقدیر زاہدی اور طیب سلطانی نے شرکاء برسی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محفل کا انتظام ان کی رہائش گاہ پر انتہائی عقیدت و احترام سے کیا گیا، تقریب کی صدارت نامور عالم دین حضرت علامہ مولاناپیر قدیر احمد زاہدی نے فرمائی جبکہ حضرت علامہ مولانا طیب عثمان صدیقی نے خصوصی خطاب فرمایا.
انھوں نے کہا کہ نمبر دارنیاز دربار کھڑی شریف سے خصوصی لگاؤ رکھتے تھے۔ہر ماہ کھڑی شریف لنگر کا اہتمام فرماتے۔آستانہ عالیہ فیض پور شریف سے خصوصی شغف تھا۔ساری زندگی اولیاء اللہ کے ساتھ گہری وابستگی رکھی۔مرحوم نے خود کو عوامی خدمت کے لیے وقف کر رکھا تھا۔
ہمیشہ غریب اور پسے ہوئے طبقات کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی میں اپنی عاقبت کی فکر کرنا ضروری ہے۔ہمیں دینی معاملات کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں قرآن وحدیث کے مطابق زندگی گزارنا ہو گئی۔
ابرار نیاز ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جس نے عوامی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد رکھا ہے۔میں نے کوشش کی ہے کہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئیاور علاقائی مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کروں۔
انھوں نے برسی میں آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانااظہر ساجد نے سرانجام دیئے، تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری محمد زمان سلطانی نے حاصل کی۔اس موقع پر چوھدری جنید اختر وقاص، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل محمود احمد قاضی، ٹھیکیدار صابر حسین، چوھدری ساجد آف سٹوک آن ٹرینٹ ممبرعلی اصغر۔ چوہدری خادم، منشی محمد تاج، خرم سیف علی ایڈوکیٹ سمیت کثیر تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی، میزبان تقریب چوھدری ابرار نیاز ایڈوکیٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔