44

پہلا لاڈلا جیل گیا دوسرا لاڈلا آگیا، نوازشریف کی آمدن پر پی پی پی کا سخت ردعمل

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) نوازشریف کی آمد پر پیپلز پارٹی کاسخت ردعمل،پہلا لاڈلہ جیل گیا دوسرا آگیا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مینار پاکستان پر ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے کو مایوس کن قراردیا۔

پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں نواز شریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے ہے کہا ہے کہ نواز شریف نے تقریر میں بیانیے کے بجائے اپنی سی وی پیش کی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا مجرم (نواز شریف) کے فنگر پرنٹس پروٹوکول کے ساتھ لینا عدلیہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں الیکشن کروانے کے حوالے سے کوئی کچھ نہیں کہا۔

انھوں نے کہا ایک لاڈلے کو جیل میں ڈالا تو دوسرا لاڈلا باہر سے آگیا، نواز شریف نے بڑا یو ٹرن لے لیا ہے، پاکستان آنے سے قبل کچھ اور اب کچھ نظر آئے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ’پاکستان کی موجودہ تباہی کے ذمہ دار بھی یہی (نواز شریف) ہیں، مجرم کوپروٹوکول کے ساتھ پاکستان لانا انصاف کا جنازہ نکالنے کے مترادف ہے۔

دوسری طرف پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے نواز شریف کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا مینار پاکستان میں جلسہ مایوس کن رہا۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے جلسہ میں لوگ آئے نہیں بلکہ انھیں اکٹھا کیا گیا، نواز شریف کی تقریر لیڈر کی بجائے ایک قیدی کی تقریرتھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں