بیٹھک اعوان آباد(نمائندہ خصوصی)آزاد جموں کشمیر تعلیمی بورڈ میرپورکی مبینہ جانبدارانہ پیپر مارکنگ کے خلاف طلباء کا بلوچ میں احتجاج۔طلبہ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے.بورڈ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی۔طلباء کا کہنا تھا کہ بورڈ انتظامیہ نے جان بوجھ انھیںفیل کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق بلوچ ڈگری کالج کے طلباء کا میرپور بورڈ کے خلاف احتجاج. طلباء کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے ساتھ مذاکرات نہیں کرتے تب تک ہم روڈ کو مکمل بند کرکے سیکنڈری ایجوکیشن کے سامنے یہ مطالبات رکھ کر پر امن طریقے سے احتجاج کریں گے۔

طلباء نے اپنے مطالبات سامنے رکھتے ہوئے کہا ہیکہوہ ان نتائج کو مُسترد کرتے ہیں لہٰذا پیپرز کی دوبارہ چیکینگ کی جائے۔سیکنڈ اینول ایگزامز میں امپرومنٹ کا آپشن دیا جائے۔ریچیکنگ کی فیس نہ لی جائے۔پیپرز کی ریچیکنگ کی صورت میں محض ریکاؤنٹنگ نہیں ببلکہ مکمل طور پر پیپر کو ری چیک کیا جائے۔

پیپرز کی چیکینگ کے لئے اہل اساتذہ کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے اور ایسے نااہل لوگوں کو بین کیا جائے جو طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھیلتے ہیں۔طلباء نے اپنے مطالبہ کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔