بلوچ: مشہور زمانہ ملک طلعت ویڈیو سکینڈل کیس کے مرکزی ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

44

پلندری حلقہ بلوچ (سٹیٹ ویوز) سماجی ورکر ملک طلعت 28 اپریل 2023 کو اغواء کے بعد وحشیانہ تشدد اور انسانیت سوز ظلم و بربریت میں ملوث تین ملزمان گرفتار ہوگئے۔ اغواکار ملزمان کا سرغنہ نجم الدین کو دیگر ساتھیوں شعیب اسحاق اور زینل کے ہمراہ سدھنوتی پولیس نے کمرہ عدالت گرفتار کرلیا .

اس حوالے سے عوام علاقہ حلقہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ملزمان ایک مافیا کا حصہ ہیں اور دولت اور پیسے کے خمار میں قانون ہاتھوں میں لیکر سرعام غنڈہ گردی کرتے ہیں۔ مذکورہ ملزمان ملک طلعت کودن دیہاڑے اغواء کرکے اپنے ٹارچر سیل میں لے گئے تھے۔

وہاں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور شرمناک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی . اس انتہائی گھٹیا واقعہ کی مثال خطہ کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے عناصر کو قراروقعی سزا دلوا کر نشان عبرت بنائیں گے۔

عوام علاقہ حلقہ بلوچ سے ملک ارشد فیاض ، راجہ عمران ، ملک سرفراز ، حافظ شہزاد ، راجہ سکندر حیات ، حاجی عبدالجبار ، ملک شہزاد اختر ، ملک ابراہیم ذوق نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ ایک مافیا ہے جو اداروں اور قانون کو خریدنے کے دعوے کرتا تھا اور کہتا تھا کہ ادارے اور قانون ہماری مٹھی میں ہیں۔ ملزمان نجم الدین ، شعیب اور زینل کو کوئی گرفتار نہیں کرسکتا ۔ لیکن آج قانون اور انصاف کی جیت ہوئی ہے۔ عوام علاقہ حلقہ بلوچ کی انتظامیہ سدھنوتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کی تفتیش میرٹ پر کرتے ہوئے ملزمان کو قراواقعی سزا دلوائی جائے تاکہ ریاست میں غنڈہ گردی راج کا خاتمہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں