ممبر نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور سعودی میڈیا گروپ ’اردو نیوز‘ سے وابستہ صحافی فرحان خان کے سسرطویل علالت کےبعد انتقال کر گئے

44

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) معروف صحافی فرحان احمد خان کے سسر راجہ نصاب خان دار فانی سے کوچ کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ممبر نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور سعودی میڈیا گروپ ’اردو نیوز‘ سے وابستہ صحافی فرحان خان کے سُسر راجہ نصاب خان، ریٹائرڈ ایڈمن آفیسر ہائی کورٹ دفتر ایڈووکیٹ جنرل آزاد کشمیر طویل علالت کے بعد آج اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ کل 11 دسمبر بروز پیر بعد نماز ظہر ان کے آبائی گاؤں متہائی(کھاوڑہ)، مظفرآباد میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم انتہائی نیک دل اور سماجی شخصیت تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں