اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد میں جموں کشمیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، وزیر حکومت آزادکشمیر چوہدری محمد رشید نے بطور مہمان خصوصی راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے خواجہ عبدالفریم کو ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب میں یونیورسٹی ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے بین الاقوامی یونیورسٹی کیلئے تین دہائیوں تک مختلفہ شعبہ جات ایڈمنسٹریشن، اکاونٹس، ہاسٹلز وغیرہ میں خدمات دینے والے خواجہ عبدالفریم کی خدمات کو سراہا.
ایسوسی ایشن ذمہ داران کا کہنا تھا کہ خواجہ عبدالفریم نے یونیورسٹی میں میرٹ اور قانون کی عمل داری پر سختی سے عمل کیا۔ اپنے اختیارات کو دیانتداری سے استعمال کیا، اسی لیے ریٹائرمنٹ کے موقع پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ڈین، چیئرمین سمیت دیگر ذمہ داران نے انکی سروس کو سراہا۔
اس موقع پر وزیر حکومت آزادکشمیر چوہدری عبدالرشید نے کہا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملک کے معروف درسگاہ اور اسکی شہرت دنیا بھر میں ہے، جامعہ کی ابتداء سے لیکر اب تک ہزاروں کشمیریوں نے اس میں خدمات انجام دیں۔ ہمارے لوگ دیانتداری سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں اسی لیے تعلیم سمیت ہر شعبہ میں ہمارے لوگ ممتاز حیثیتوں میں اچھے مقام پر نظر آتے ہیں۔