مقبوضہ جموں کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے شہدا گائو کدل سرینگر کو ان کے34 یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔آج سرینگر سے جاری ایک بیان میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے کہا کہ آج کے دن 1990میں قابض بھارتی افواج نے گائو کدل سرینگر میں ایک پرامن جلوس کے شرکا پر اندھا دھند گولیوں کی بارش کی۔جس کے نتیجے میں 50 معصوم کشمیری خون میں لت پت جام شہادت نوش کرگئے۔1990 کے بعد جنوری کے مہینے میں ہونے والے خونریز ترین قتل عام کے متاثرین کو یاد کرتے ہوئے ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس قتل عام اور دیگر بے گناہوں کے قتل کی تحقیقات کیلئے بھارت پر دبا وڈالے۔ ترجمان نے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے جاری جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے میں عزم کا اعادہ کیا۔
ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کاشہدا گائو کدل سرینگر کو ان کے34ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
33