مظفرآباد(سٹیٹ ویوز) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات راجہ فرخ ممتاز خان نے مطالبہ کیا ہے ایل اے 35جموں 2کےانتحابات سے متعلق دربارہ گنتی میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پریذایٹڈنگ آفیسر کے نتائج کا اعلان کیا جائے. پریزیڈنگ آفیسر کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری مقبول گجر قاتح ہیں. آگر پرایزیڈنگ آفیسر کے نتائج کا اعلان نہ کیا گیا تو تحریک انصاف بھرپور انداز میں صداے احتجاج بلند کرے گی پاکستان کی سیاست کوأزادکشمیر پر مسلط نہ کیا جائے أزاد کشمیر حساس خطہ ہے یہاں ایسے اقدامات کی گنجائش نہیں اور نہ ہی موجودہ حالات میں تحریک أزادی کشمیر کا بیس کیمپ اس طرح کے سیاسی انتشار کا متحمل ہو سکتا ہے.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فرخ ممتاز خان کہنا تھا کہ ایل اے35جموں 2 کے انتخابات اعلی عدلیہ کے حکم پر تین مرتبہ گنتی ہوئی جس میں تحریک انصاف کےچوہدری مقبول گجر کو فاتح قرار دیا گیا. موجود سیکرٹری الیکشن کمیشن جو دربارہ گنتی کے حوالے سے ریٹرنگ أفیسر تھے اس وقت دوبارہ گنتی کے خلاف تھے مخالف امیدوار نے متعدد مرتبہ حکم امتناعی لیا . اور دوبارہ گنتی رکوانے کی ہر ممکن کوشش کی. مخالف امیدوار چوہدری اسماعیل دوبارہ گنتی کے حق میں نہیں تھے. اعلی عدلیہ کے حکم پر دربارہ گنتی میں تحریک انصاف کے چوہدری مقبول گجر کو پریذایٹڈنگ أفیسر نےفاتح قرار دیا اس سلسلہ میں پریذایٹڈنگ أفیسر کےتحریری نتائج بھی موجود ہیں.
نہ جانے کس کے دباؤ پر پریذایٹڈنگ أفیسر کے نتائج کو تبدیل کیا گیا ہے. اورمخالف امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا ہے. ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پریذایٹڈنگ أفیسر کےاصل نتائج کا سرکاری اعلان کیا جائے اورأزاد کشمیر کوپاکستانی طرز سیاست کا اکھاڑہ نہ بنایا جائے. کشمیری عوام باشعور ہیں اور اس طرح کی سیاست اور سیاسی وارداتوں کو تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی اپنے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت دیں گے. تحریک انصاف آزاد کشمیر بہت جلد سیاسی انجنیئرنگ کے خلاف موثر انداز میں أواز بلند کرے گی اور کسی بھی راست اقدام سے گریز نہیں کرے گی. انہوں نے کہا کہ اس وقت أزاد کشمیر میں عمران خان کو ہی عوامی لیڈر تسلیم کیا جاتا ہے اور وہ کشمیریوں کے مسلمہ لیڈرہیں. أزاد کشمیر کے اندر پارٹی صدر سردار عبدالقیوم خان نیازی بھرپور انداز میں قائد پاکستان عمران خان کا پیغام کشمیری عوام تک پہنچا رہے ہیں. اللہ کےفضل وکرم سے اس وقت أزاد کشمیر میں تحریک انصاف سب سے بڑی عوامی قوت ہے.