آل پاکستان مقابلہ حسن قرات میں ضلع باغ گاؤں ملوٹ کے حافظ اکرام الحق نے ٹاپ 10 کے لیے کوالیفائی کر دیا

64

دھیر کوٹ (سٹیٹ ویوز)آل پاکستان مقابلہ حسن قرات میں ضلع باغ گاؤں ملوٹ کے حافظ اکرام الحق نے ٹاپ 10 کے لیے کوالیفائی کر دیا ۔ ازاد کشمیر کے دور افتادہ علاقے ملوٹ ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے حافظ اکرام الحق ایک سفید پوش گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ، ان کے والد سردار محمد آصف ، ان کے چچا قاری صغیر اور قاری محمد سبیل شعبہ تدریس سے تعلق رکھتے ہیں اور نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے لیے دیہی علاقوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ حافظ اکرام الحق کے مقابلہ حسن قرات میں ٹاپ 10 کے لیے کوالیفائی کرنے پر مرکز ملوٹ ، لوئر ملوٹ اور قرب و جوار کے علاقوں میں خوشی کی لہر پیدا ہو گئی ، عوامی نمائندوں ، مختلف سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات نے حافظ اکرام الحق کی کامیابی پر ان کے والد سردار آصف خان ، چچا قاری صغیر اور قاری سبیل کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ قومی سطح پر ہونے والے اس مقابلے میں مزید نمایاں پوزیشن حاصل کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں