پی ٹی آئی انتخابی مہم کیلئے بیٹےکے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹ سےجمائما نے خبردار کر دیا

54

برطانوی پروڈیوسر اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کیلئے بیٹے کے نام سے بنائے جانے والے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا۔جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کیلئے ہمارے بیٹے کے نام سے بنائے جعلی ایکس اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ فالو کرنے والے جعلی ایکس اکاؤنٹ سے متعلق رپورٹ کریں۔واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹ جمائما گولڈ اسمتھ کے بیٹے قاسم خان کے نام سے چلایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں