لاقانونیت کی انتہاء‌،باغ و مضافاتی علاقوں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

36

باغ(سروے رپورٹ سید عمران حمید گیلانی)باغ و مضافاتی علاقوں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں تاجروں کی طرف سے من پسند ریٹس نے غریب عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا سبزیوں و پھل کے نرخ منڈی ریٹس سے تین گنا زائد وصول کئے جا رہے ہیں.

جبکہ ان کی کوالٹی و معیار بھی سوالیہ نشان ہیں سبزی و پھل فروشوں کی اکثریت کے پاس کوئی ریٹ لسٹ موجود نہیں. جہاں موجود بھی ہے وہاں عمل درآمد نہیں ہوتا. ضلع باغ کی پانچ تحصیلوں اور ضلعی انتظامیہ کیلئے غریب عوام کو مہنگائی سے ریلیف دلانا اور ظالم و منافع خور ذخیرہ اندوز تاجران کو قابو کرنا انکی مانیٹرنگ کرنا مسئلہ کشمیر بن گی.

ا ذرائع کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں جن ریٹس پر سبزی فروٹ خریدے جاتے ہیں تین گنا زائد لضافی ریٹس پر آڑھتی و دکاندار اپنے صارفین سے وصول کر رہے ہیں .اس مخصوص مافیا کو قابو کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر باغ مدثر فاروق.و ایس پی باغ خرم اقبال کو کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ باغ کے غریب عوام اس بڑے پیمانے پر کی جانے والی لوٹ مار سے نجات حاصل کرسکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں