کھوئیرٹہ:مقامی بااثر شخص نے گورنمنٹ پرائمری سکول جانے والا سرکاری راستہ ایکسلیڑ مشین لگوا کر اکھاڑ دیا،سٹاف اور سکول کے بچوں‌کا شدید مشکلات کا سامنا

29

کھوئیرٹہ(اظہر ملک سے) منجواڑ کانڈی کے مقامی بااثر شخص نے گورنمنٹ پرائمری سکول جانے والا سرکاری راستہ ایکسلیڑ مشین لگوا کر اکھاڑ دیا، سٹاف و سکول بچوں کے آنے جانے کا راستہ مکمل بند ہو گیا، سکول آنے جانے کا معقول راستہ نہ ہونے پر بچے سڑک کنارے کھلے آسمان تلے پھتروں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور.

انتظامیہ کھوئیرٹہ ایک ہفتہ خاموش رہنے کے بعد سنگین مسئلہ کی خبر میڈیا پر چلنے کے بعد حرکت میں آ گئی مطلقہ شخص کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، جبکہ دوسری پارٹی نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ ہم نے سکول کا راستہ بند نہیں کیا بلکہ اپنی ذاتی زمین اکھاڑی ہے اور سکول جانے کیلئے متبادل راستہ بھی دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق موضع منجواڑ کانڈی کے مقامی بااثر شخص محمد لطیف مہر کے بیٹوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول منجواڑ جانے والا سرکاری راستہ جو عرصہ چالیس سال سے عوام علاقہ و سکول سٹاف اور طلباء و طالبات کے استعمال میں چلا آ رہا تھا اسے ایکسلیڑ مشین لگوا کر اکھاڑ نے سےسٹاف و سکول بچوں کے آنے جانے کا راستہ مکمل بند ہو گیا اور طلباء و طالبات کیلئے سکول آنے جانے کا معقول راستہ نہ ہونے پر معصوم بچے اس شدید سردی و گرد و غبار میں سڑک کنارے کھلے آسمان تلے پتھروں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں.

یہ سنگین مسئلہ دو ہفتوں سے چل رہا تھا مگر انتظامیہ کھوئیرٹہ بااثر اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے گریزاں تھی گزشتہ روز اس سنگین مسئلہ کی خبر سوشل میڈیا پر چلنے کے بعد انتظامیہ کھوئیرٹہ حرکت میں آ گئی اور مطلقہ شخص کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے موقع ملاحظہ کرنے کے بعد متعلقہ اشخاص کی گرفتاری عمل میں لائی اس موقع پر میڈیا ٹیم کو اہلیان دھہ و سٹاف اور سکول بچوں نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ یہ سکول تقریباً چالیس سال سے یہاں چل رہا ہے اور شروع دن سے سکول آنے جانے کیلئے یہی راستہ استعمال میں رہا ہے.

اب کافی عرصہ سے اس راستہ کا ایشو چل رہا ہے سکول سٹاف نے کہا کہ اساتذہ کو متعلقہ شخص کی جانب سے آیے روز سنگین دھمکیاں دی جاتی ہیں جس سے ہماری و سکول کے طلباء و طالبات کی جان کو خطرہ ہے جبکہ دوسری پارٹی نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ ہم نے سکول کا راستہ بند نہیں کیا بلکہ اپنی ذاتی زمین اکھاڑی ہے اور سکول جانے کیلئے متبادل راستہ بھی دیا ہے کچھ لوگ ہمارے ساتھ ذاتی دشمنی رکھنے کی وجہ سے ایسا کرایا جا رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں