فضیل ہاشمی ایڈووکیٹ کی میزبانی میں تحریک آزادی کشمیر کے معروف رہنما اور سیاسی شخصیت عاشق شجاع ہاشمی مرحوم کی سالانہ برسی پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

28

کوٹلی ( سٹیٹ ویوز) تحریک آزادی کشمیر کے رہنما اور ممتاز سیاسی شخصیت عاشق شجاع ہاشمی مرحوم کی سالانہ برسی کے سلسلہ میں ایک دعاییہ تقریب محلہ بلیاہ تحریک ازادی ہاؤس میں منعقد ہوئی ۔تقریب کی میزبانی کے فرائض فضیل ہاشمی ایڈووکیٹ نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا عاشق شجاع ہاشمی ایک دلیر اور نڈر شخصیت تھے،ان کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے کم سن گرفتاری اور لازوال جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جاے گی.

ظالم حکومت کے سامنے ان نے کلمہ حق بلند کیا اور اس کے لیے جیلیں بھی کاٹیں، کوٹلی بند شاہی مسجد کا تالہ توڑ کر مسلمانوں کی مذہبی آزادی کا بھرپور دفاع کیا اور مسجد کو نمازیوں کے لیے کھلوا دیا. ڈوگرہ حکومت کی مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی سازشوں اور رکاوٹوں کو میدان عمل میں للکارتے رہے.

تحریک آزادی کشمیر میں ان قربانیوں اور جدوجہد کو آج پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔آج بھی مسلمانوں پر کڑا وقت ہے اور اس بات ضرورت ہے کہ عاشق شجاع ہاشمی جیسا کوئی بیٹا ہو جو اسلام اور امت مسلمہ کے دفاع کے لیے عملی میدان میں نکلے ۔نوجوانوں کو اپنے اکابرین کی تاریخ کا پتا ہونا چاہیے کہ انہوں نے کس طرح نامساعد حالات کے باوجود قربانیوں کی تاریخ رقم کی ۔

عاشق شجاع ہاشمی ساری زندگی حق بات کے لیے برسر پیکار رہے ۔ ان کے کارنامے تاریخ کا حصہ ہیں۔ زندہ قومیں وہی ہوتی ہیں جو اپنے اسلاف کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ۔اس موقع پر سابق چیرمین بلدیہ خورشید قادری ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن کوٹلی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ناصر کمال ایڈووکیٹ، سابق ڈی ای او اسرار محی الدین قادری،سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب یاسر حسن، سابق امیدوار اسمبلی کوٹلی شہر و صدر سول سوسایٹی فورم عاطف اکرام جرال، اے ڈی. 1122 راجہ شوکت ناز،مسلم لیگی رہنما غلام ربانی جرال،امیدوار کونسلر بلدیہ سرمد خورشید قادری ایڈووکیٹ، شیخ عمر شوکت ایڈووکیٹ، مسلم کانفرنس سٹی کے صدر آصف قادری، پیپلز پارٹی کے رھنما کامریڈ ردیف جنگیال، گولڈ میڈلسٹ شاھد نوید، سیاسی رھنما راجہ عدیل اسرار جنگیال، سابق امیدوار کونسلر چوھدری نصیر کوکو سمیت ان کے عزیزوں ،دوستوں نے خصوصی شرکت کی اور عاشق شجاع ھاشمی مرحوم کی قربانیوں کو سراھا اور ان کو تحریک کا ایک عظیم ھیرو قرار دیا ۔ پروگرام کے آخر میں ان کے صاحبزادے فضیل ھاشمی ایڈووکیٹ نے شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں