153

سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کرنا خلاف قانون قرار، بھاری جرمانہ بھرنا پڑے گا

سعودی عرب میں سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کرنا خلاف قانون قرار دے دیا گیا، خلاف ورزی کرنے والے کو 20 ہزار ریال یعنی تقریباً 15 لاکھ روپے جرمانہ بھرنا پڑے گا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے سکیورٹی کیمروں کے قانون کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔وزارت نے وضاحت کی ہے کہ ایسے افراد پر 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا جو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے کہ پرائیویسی اور سکیورٹی کے اصولوں پر عمل درآمد یقنی بنایا جائے۔سعودی وزارت داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بشمول سکیورٹی کیمرہ سسٹم یا ان کی ریکارڈنگ کو نقصان پہنچانا یا کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ بھی سخت سزاؤں سے مشروط ہے۔

اس کے علاوہ وزارت نے سکیورٹی کیمروں کی تنصیب سے متعلق بھی مخصوص ضوابط پر روشنی ڈالی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان مقامات پر جہاں کیمروں کی تنصیب ممنوع ہے وہاں غیر قانونی طور پر کیمرے نصب کرنے پر 10 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں