لنڈی کوتل:شاہ فیصل آفریدی اور سیدمقتدر شاہ آفریدی نے جماعت اسلامی کی طرف سے الیکشن میں حصہ لینے کے اغراض‌ومقاصد بتادیے

39

خیبر ( ہجرت علی آفریدی) عوام کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کرے جماعت اسلامی اسلامی نظام نافذ کرنے کے لئے اور ملک سے جبر ظلم لاقانونیت کو ختم کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں پاکستان کے تمام اداروں میں بد معاش بیٹھے ہیں پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے لیکن آئی ایم ایف اپنی بدمعاشی برقرار رکھنے اور قرضہ وصول کرنے تک اعلان نہیں کرتا ان خیالات کا اظہار لنڈیکوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں میٹ دی پریس میں جماعت اسلامی کے این اے 27 سے امیدوار شاہ فیصل آفریدی اور پی کے 69 کے امیدوار سیدمقتدر شاہ آفریدی نے کیا شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ اس دفعہ عوام دھوکہ نہیں کھائیں گے سرمایہ داروں کے جھوٹے وعدوں میں نے آئیں گے آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہے اگر جماعت اسلامی کو اقتدار مل گئی تو ملک سے جبر ظلم ختم کرینگے.

پاکستان کے وسائل اشرافیہ کے بجائے عوام پر خرچ کیا جائے گا جماعت اسلامی کے ساتھ سو فیصد دیانت دار امانت دار ٹیم موجود ہیں ملک کی تقدیر بدلیں گے انہوں نے کہا کہ خیبر میں بے روزگاری نے پنجے گاڑھ لئے ہیں روزگار کا واحد زریعہ طورخم بارڈر ہے لیکن طورخم بارڈر کو آئے روز غیر ضروری مسلوں میں بند کیا جاتا ہے طورخم بارڈر کو تجارت کے لئے چوبیس گھنٹے کھلا رکھیں گے مزدور بغیر ویزے بارڈر پر مزدوری کرینگے انہوں نے کہا کہ طورخم میں این ایل سی ایک بدمعاش ادارہ ہے عوام کا جینا حرام کیا ہے اقتدار میں آنے کے بعد طورخم میں این ایل سی کی بد معاشی ختم کرینگے اور طورخم میں مقامی لوگوں کے جائیداد اور مارکیٹوں سمیت ٹرانسپورٹ اڈے کو تحفظ دینگے شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ لنڈی کوتل کالج کو آپ گریڈ کرینگے اور حمزہ بابا نام یونیورسٹی بنانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے.

ہسپتال میں تمام سہولیات فراہم کرنے سمیت سٹاف کو ڈیوٹی فل بنائیں گے پشاور کے ہسپتالوں میں جو سہولیات ہے وہ سہولیات ضلع خیبر ہسپتالوں کو مہیا کرینگے انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے سابق نمائندوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے اگر کوشش کی جائے تو پینے کے صاف پانی کا مسئلہ چھ مہینوں مکمل حل ہو سکتا ہے کوشش اور سنجیدگی سے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں بد قسمتی سے ان مسائل حل کرنے کے لئے کسی نے کوشش نہیں کی انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ امن اومان کا ہے امن کو برقرار رکھنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرینگے بدامنی کو ختم کرینگے ضلع خیبر مزید بدامنی کا متحمل نہیں ہو سکتا جب امن قائم ہوگا تو پھر ترقی آئیگی انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورس دینگے الخدمت فاونڈیشن پہلے سے نوجوانوں کو فری کورس دے رہے ہیں جبکہ ساتھ نوجوانوں کے لئے سپورٹس میں مواقع پیدا کرینگے اور ہر فورم پر نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون کرینگے انہوں نے کہا کہ خیبر کے عوام نے الیکشن مہم کے دوران سرمایہ داروں کو مسترد کیا ہے انکو معلوم ہو گیا ہے کہ مزید عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ عوام سوچ سمجھ کر ووٹ پول کرے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دے روشن مستقبل کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں