میرپور (بیورو رپورٹ) میرپور میں محمدی کرنسی ایکسچینج کی برانچ آپریشنل ہو گئی، تمام ملکی و غیر ملکی کرنسی کا لین دین قانونی طریقے سے ہو گا، انتظامیہ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرنسی کے لین دین کا بڑا نام محمدی کرنسی اکسچینج نے آزاد کشمیر میں بھی اپنی برانچز کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز میرپور میں مین علامہ اقبال روڈ پر برانچ کا افتتاح کیا گیا، برانچ مینجر یاسر محمود، زونل مینجر محمد وسیم نے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں تاجر رہنماؤں دانیال احمد،وحید بٹ، قیصر محمود محمد صالح کے علاوہ تاجروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ محمدی کرنسی ایکسچینج کا میرپور میں کام کا آغاز کرنا خوش آئند ہے اور عوام کو مزید سہولیات میسر ہونگی اس موقع پر شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے برانچ مینجر یاسر محمود کا کہنا تھا کہ عوام علاقہ کی خدمت کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے محمدی کرنسی ایکسچینج اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بہتر سے بہتر سہولیات دینے کی کوشش کریگی ۔اس موقع پر شرکاء کیلئے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا.
اہلیان میرپور کے لیے بڑی خوشخبری ،اب کرنسی کا لین دین ہو گیا آسان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
37