کسٹم کلکٹر انفورسمنٹ خواجہ خرم نعیم کا طورخم بارڈر کا دورہ

41

لنڈی کوتل( ہجرت علی افریدی سے)کسٹم کلکٹر انفورسمنٹ خواجہ خرم نعیم نے طورخم بارڈر کا دورہ کیا کسٹم کلکٹر انفورسمنٹ کا دورہ طورخم بارڈر کے موقع پر ان کے ہمراہ کسٹم کلئیر نس ایجنٹس کے صدر حاجی ایمل شینواری جنرل سیکرٹری حضرت عمر. مشیر عمر شینواری اور دیگر کسٹم اہلکار بھی ہمراہ تھے. طورخم کسٹم کلئیر نس ایجنٹس کے صدر ایمل شینواری نے کسٹم کلکٹر انفورسمنٹ خواجہ خرم نعیم کو دورہ طورخم بارڈر کے موقع پر کسٹم کلئیر نس ایجنٹس اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا. کلکٹر انفورسمنٹ خواجہ خرم نعیم خان نے دورہ طورخم بارڈر کے موقع پر مختلف پوائنٹس کی وزٹ کی اور صورتحال کا جائزہ لیا کلکٹر نے کسٹم کلئیر نس ایجنٹس کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں