اوكاڑہ (رانا آصف جبّار سے )ساہیوال آر پی او محبوب رشید کی زیر صدارت ضلع اوکاڑہ میں عام انتخابات کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد.ڈی پی اوکاڑہ کیپٹن ر منصور امان کی آر پی او محبوب رشید کو عام انتخابات پر سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ۔ضلع اوکاڑہ میں شہریوں کے لیے تجویز کردہ پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی اقدمات اور تمام ترانتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے .
اجلاس میں اوکاڑہ ڈسٹرکٹ کے ایس پی۔ڈی ایس پیز۔جملہ ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس یونٹس کے افسران شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران ضلع بھر کے پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی کے حوالے سے کیئے گئے اقدامات ،حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب۔ الیکشن مٹیریل کی پولنگ اسٹیشنز پر بحفاظت و بروقت ترسیل، فورس و انتخابی عملہ و میٹیریل کی ٹرانسپورٹیشن سمیت دیگر انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.
اجلاس کے دوران آر پی او محبوب رشید کا کہنا تھا کہ جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے سکیورٹی اقدامات اور تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی دے گئی ہے۔الیکشن میٹریل کی بروقت اور بحفاظت ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ فورس اور انتخابی عملہ کی ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے تمام تر اقدامات کو فائنل کیا جا چکا ہے سیکیورٹی انتظامات میں پاک آرمی،رینجرز اور دیگر فورسز کے دستے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ پرامن اور آزادانہ ماحول میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے.