مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)محکمہ وائلڈ لائف و فشریز کے زیر انتظام پٹہکہ کے مقام پر ورلڈ ویٹ لینڈ ڈے کی تقریب کاانعقاد۔وزیر وائلڈ لائف و فشریز اینڈ ترقیاتی ادارہ مظفرآباد جناب سردار جاوید ایوب کی بطور مہمان خصوصی شرکت اور خطاب.محکمہ وائلڈ لائف و فشریز آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے زیر انتظام ورلڈ ویٹ لینڈ ڈے کی تقریب کا انعقاد وائلڈ لائف انفارمیشن سنٹر پٹہکہ میں کیا گیا.
تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض جناب عبدالشکور خان (نائب ناظم وائلڈ لائف و فشریز مظفرآباد) نے سر انجام دیے۔تقریب کے آغاز میں جناب ناظم وائلڈ لائف و فشریز نے قدرتی آب گاہوں کے عالمی دن کی مناسبت سے آب گاہوں کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں مفصل تفضیلا ت پیش کیں۔ناظم وائلڈ لائف و فشریز نے شرکاء کو بتایا کہ قدرتی آب گاہیں ہماری بقاء کے لیے لازم و ملزوم ہیں اور ان کو درپیش خطرات کے باعث انسانی بقاء کو بھی شدید خطرات ہیں.

ضرورت اس امر کی ہے کہ بحیثیت مجموعی ہمیں مل کر قدرتی آب گاہوں کی اہمیت اور افادیت کے حوالہ سے اقدامات کرنے چاہیے۔تقریب کے اختتام پر سردار جاوید ایوب (وزیر وائلڈ لائف و فشریز اینڈ ترقیاتی ادارہ مظفرآباد) نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف و فشریز کے اس کاوش سے ریاست بھر میں قدرتی آب گاہوں کے تحفظ کے حوالہ سے ایک مثبت پیغام گیا ۔
سردار جاوید ایوب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قدرتی آب گاہی ہماری بقاء کی ضامن ہیں. اللہ پاک نے پاکستان سمیت آزاد کشمیر کو بہترین قدرتی آب گاہوں سے نوازا ہے. ان قدرتی آب گاہوں کے ساتھ ساتھ جنگلات و جنگلی حیات کا تحفظ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ ہمارے معاشرے کی لوکل کمیونٹی کو بھی چاہیے کہ محکمہ وائلڈ لائف و فشریز کی جملہ مثبت سرگرمیوں میں محکمہ کا بھرپور ساتھ دیں۔ آخر میں سردار جاوید ایوب محکمہ کی کارکردگی کو سراہا اور تقریب میں محکمہ وائلڈ لائف و فشریز کے جملہ آفیسران/اہلکاران اور لوکل کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔
پروگرام کے اختتام آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔جس میں ماحول کو خوش گوار بنانے, جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ، آبی ذخائر اور آبی پرندوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ اس دن کے موقع پر ناظم وائلڈ لائف و فشریز نعیم افتخار ، نائب ناظم شکورکٹاریہ ، محکمہ وائلڈ لائف و فشریز کے دیگر افسران و اہلکاران کے علاوہ مچھیارہ نیشنل پارک کمیونٹی کے ممبران، اسٹینٹ کمشنر تحصیل پہٹکہ اور عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی.