سیکرٹری ماحولیات وائلڈ لائف و فشریز مظہر فاروق جنجوعہ کا دیواوٹالہ نیشنل پارک ضلع بھمبر کا دورہ

44

بھمبر (سٹیٹ ویوز) سیکرٹری ماحولیات وائلڈ لائف و فشریز مظہر فاروق جنجوعہ کا دیواوٹالہ نیشنل پارک ضلع بھمبر کا دورہ .اس موقع پر انھوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے تحت قائم شدہ تحفظا تی کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کی . سیکرٹری وائلڈ لائف و فشریز مظہر فاروق جنجوعہ کیساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر سخی الزماں، اسسٹنٹ گیم وارڈن میرپور محمد ساجد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد طارق کےہمراہ نیشنل پارک دیوا وٹالہ ضلع بھمبر کا وزٹ کیا۔

جہاں‌پر انھوں نے محکمہ وائلڈ لائف و فشریز کے وفاقی ترقیاتی منصوبہ ٹین بلین ٹری سونامی/ آپ سکیلنگ آ ف گرین پاکستان کے تحت قائم شدہ تحفظاتی کمیٹی (ڈھانگری )کے ممبران کےساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ میں جنگلی حیات کے تحفظ اور غیر قانونی شکار کی روک تھام کے حوالہ سے تحفظاتی کمیٹی کے ممبران کے تعاون اور مختلف امور پر ممبران کے ساتھ گفتگو ہوئی۔اس کے بعدسیکرٹری ماحولیات وائلڈ لائف و فشریز نے ضلع بھمبر میں قائم فش فارم ہیر کا وزٹ کیا اور فش فارم کے اونر حاجی مشتاق سے بھی ملاقات کی.اس ملاقات میں‌انھوں نے حاجی مشتاق کے کام کو سراہا اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی محکمے کی طرف سے انھیں ہر طرح‌کی مدد کا یقین دلایا.جس پر فش فارم مالک نے ان کا شکریہ ادا کیا.اس دورہ میں‌ سیکرٹری ماحولیات وائلڈ لائف و فشرییز کیساتھ ہمراہ ستحصیل برنالہ کا سٹاف جس میں گیم واچران خالد محمود ،بلال احمد،جنید گل،محمد وسیم ،رشید صاحب ،محمد عامر بھی شامل تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں