اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)سابق معاون خصوصی برائے وزیر اعظم سردار افنان نواز نے کہا ہے کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر 90 کی دہائی سے مسلسل منایا جا رہا ہے. جو اب ایک قومی دن کی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ یہ دن مظلوم کشمیریوں کو حوصلہ اور امید دیتا ہے۔ اس دن تمام پاکستانی قوم و تارکین وطن سمیت دنیا بھر میں کشمیری قوم کے ہمدرد یکجہتی کر کے یہ پیغام دیتے ہیں کہ مظلوم کشمیری عوام کی جدوجہد جائز ہے اور دنیا اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
تاہم آزاد کشمیر میں امسال اس دن کو خاص ایجنڈے و سوچ کے ساتھ متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ روٹی و دیگر حقوق کی آڑ میں تحریک دشمنی کی جارہی ہے جو دشمن ایجنڈا تو و سکتا ہے مگر محب وطن ایجنڈا نہیں۔ انوار الحق اس کے ذمہ دار ہیں. کوئی بھی وجہ تحریک کشمیر سے زیادہ نہیں ہو سکتی کہ جس کی وجہ سے تحریک سے وابستہ دن متنازعہ بنائے جائیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق اس صورتحال کے برابر کے شریک ہیں۔ جب سے اقتدار سنبھالا ہے اسی دن سے کشمیری و پاکستانی قوم کے درمیان خلیج بڑھانے کا کام کر رہے ہیں۔ یہ عمل انتہائی تشویشناک ہے۔ چودھری انوار الحق کا مزید اقتدار میں رہنا سیکیورٹی رسک ہے۔