سری نگر(سٹیٹ ویوز) جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے پر حکومت پاکستان بالعموم اور پاکستانی عوام کا بالخصوص شکریہ ادا کیا ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے سرینگر سے جاری کردہ ایک بیان میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کیلئے جاری جدوجہد کی بھرپور حمایت کرنے پر حکومت پاکستان اور خاص طور پر پاکستانی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے سے کشمیر کاز کے تئیں پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور وفاداری کا بھرپور اظہار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا، “ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان اس وقت تک اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا جب تک کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی اور جبری قبضے سے آزادی کے اپنے اہم مقصد کو حاصل نہیں کر لیتے۔”
کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر اہل پاکستان کا شکریہ ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
39