پلندری( سٹیٹ ویوز)عوامی ایکشن کمیٹی ضلع سدہنوتی کے زیر اہتمام ریسٹ ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سول سوسائٹی ،سیاسی ومذہبی جماعتوں کے نمائندوں،تاجروں ،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ،وکلاء اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش وجذبہ کیساتھ منایا جائے گا اس سلسلہ میں پانچ فروری کو دن دس بجے ایک ریلی کا اہتمام کیا جائیگا جو کوٹلی چوک سے ریسٹ ہاؤس تک ہو گی بعد ازاں ایک پروگرام کیا جائیگا .
اس دن کا مقصد مظلوم و محکوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔یہ دن مقبوضہ کشمیر میں بسنے والوں کے جذبہ حریت کو سلام عقیدت پیش کرنے کا ہے۔5 فروری تمام سیاسی، سماجی ، مذہبی تنظیموں سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کا یک جان یک آواز میں کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کا دن ہے۔ہمارے آباؤاجداد نے تحریک آزادی کشمیر میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں یہ دن ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا ہےضلع سدھنوتی تحریک آزادی کشمیر کا پہلا بیس کیمپ رہا یہاں کے بسنے والے غیور عوام مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کو نہیں بھول سکتے۔آزادی کے نعروں اور اس کے لیے جاری کوششوں کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا مقبوضہ کشمیر کی آزادی ہم سب سے بڑا مقصد کسی دوسرے مقصد کی خاطر ہم اس کو پس پشت نہیں ڈال سکتے مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبروں کا ملنا اور خواتین کی عصمت دری سے ہم کیسے اپنی آنکھیں بند کر سکتے ہیں آپس میں اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیےیوم یکجہتی کشمیر کے دن آزاد پتن پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر اور تقریبات میں عوام شرکت کریں: