اسلام آباد(سٹاف رپورٹر/ سٹیٹ ویوز)غوری ٹاؤن کی انتظامیہ کے خلاف بالاخر قومی احتساب بیورو حرکت میں آگیا۔متاثرین دو ہفتے کے اندر اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ پر درخواست نیب راولپنڈی کو دیں۔واضع رہے کہ غوری ٹائون کے مالکان نے عوام کو اربوں روپے کا چونا لگایا۔وفاقی پولیس کے تھانہ کورال میں سینکڑوں درخواستیں ۔راجہ علی اکبر مرحوم۔چوہدری عبد الرحمان ۔چوہدری عثمان اور فضل کے خلاف پڑی ہیں مگر نوٹوں کی چمک کے کمال اور چند نام نہاد ڈیلروں کی ملی بھگت کی وجہ سے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہونے والے متاثرین در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جبکہ نوسرباز غوری ٹائون انتظامیہ عیاشی کی زندگی گزار رہی ہے۔نیب نے غوری ٹاؤن انتظامیہ کے خلاف انکواری شروع کر دی ہے اور متاثرین کو کہا ہے کہ دو ہفتے کے اندر درخواستیں جمع کرائیں تاکہ کاروائی کی جا سکے۔
غوری ٹاؤن انتظامیہ کے خلاف نیب حرکت میں آ گیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
36