لاہور( سٹیٹ ویوز)سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر سردارتنویر الیاس خان نے سینکڑوں افراد کے ہمراہ زمین پر بیٹھ کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پوری قوم اور مسلح افواج نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کار اظہار کرتے ہوئے پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ آزادی تک جدوجہد ہم سب مظلوم کشمیریوں کیساتھ ہیں۔ سیکیورٹی کونسل کے ممالک خصوصا برطانیہ و امریکہ کو کشمیر کا تنازعہ حل کرانے کیلئے آگے آنا ہو گا۔ ہمارے دور میں امریکی سفیر پہلے بار آزاد کشمیر آیا اور اس کے لفظ آزادکشمیر کہنے پر بھارت تلملا اٹھا تھا۔ ہندوستان 46 لاکھ نان کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کر چکا ہے۔سردار تنویر الیاس خاندان نے کہا کہ آج ہمارا زمین کے اوپر بیٹھنا علامتی دھرنا ہے۔
آئندہ اسی طرح کے دھرنے ہر کشمیری و پاکستانی دے گا۔ ہم عوامی مارچ سمیت ہر وہ غیر روایتی طریقہ اختیار کریں گے جس سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہوتا ہو۔ انہوں نے مزید کہا نے کہا کہ کشمیری کیا جانور ہے ان کا کیا یہ قصور ہے کہ وہ کلمہ پڑھتے ہیں۔ 76 سال سے کون سی ایسی قربانی ہے جو انسانی تاریخ نے نہ دیکھیں ہو۔ کشمیریوں نے ایک اذان کی تکمیل میں 22 جانوں کی قربانی دی۔ سردار تنویر الیاس خاندان نے کہا کہ آج ہم اجتماعی پیغام دیتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر ہم سب ایک ہیں اور کندھے سے کندھا ملا کر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اہلیان مقبوضہ کشمیر کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قوم کے ٹھوس موقف سے کشمیری عوام کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں،یکجہتی کشمیر منانے سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ تحریک آزادی کے مسئلے پر پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے.
کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی ہے،پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ اور او آئی سی جیسے عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہےپاکستان نےکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ ان خیالات کا اظہار یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضہ ، انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کے خلاف آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعظم اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر سردار تنویر الیاس خان نے پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس مال روڈ پر علامتی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پانچ فروری کا دن تمام پاکستانی قوم اور ہر کشمیری کے لیے انتہائی اہم ہے ، دہائیوں سے 24 کروڑ پاکستانی قوم یہ دن بغیر کسی تفریق اور تمام سیاسی وابستگیوں اور نظریات سے بالاتر ہو کر مناتی ہے، پوری قوم یہ دنیا کو پیغام دیتی ہے کہ کشمیر کی مکمل آزادی تک ان کا ساتھ دیا جائے گا.
جب تک کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق نہیں مل جاتا کہ وہ اپنی زندگیوں کا فیصلہ خود کریں ، پوری پاکستانی قوم اور کشمیری ملکر ہاتھوں کی زنجیریں بھی بناتے ہیں اور کندھے سے کندھا بھی ملاتے ہوے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور کشمیریوں کے لیے پیغام ہوتا ہے کہ یہ پوری قوم آپ کے ساتھیںچ کھڑی ہے۔ اس دن اقوام عالم ، او آئی سی سمیت تمام بین الاقوامی فورمز اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو پیغام دیا جاتا ہے کہ تمام کشمیری اور پاکستانی ایک دوسرے کے ساتھ کھرے ہیں اور دنیا سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں بھارت سے آزادی دلانے میں مدد دی جاے۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ لاکھوں شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور ایک دن جموں کشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد ہو کر رہے گا۔