کشمیریوں سے غداری کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ،جماعت اسلامی راولپنڈی

84

راولپنڈی (سٹیٹ ویوز) جماعت اسلامی راولپنڈی کے رضا احمد شاہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 17 رضا احمد شاہ نے یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں سے غداری کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرئے گی. رضا احمد شاہ نے کہا کہ آج کشمیر و فلسطین کی بیٹیاں صلاح الدین ایوبی و محمد بن قاسم کی منتظر ہیں. انہوں نے کہا کہ جو جذبہ خواتین میں ہے کاش یہ جذبہ پاکستان کی قیادت میں ہوتا، سالوں سال سے فلسطین اور کشمیر کے عوام آزادی کیلیے ترس رہے ہیں. آج کشمیر سے پاکستان آنے والے دریا کشمیر کے مسلمانوں کے خون سے سرخ ہیں۔بدقسمتی سے جتنے بھی حکمران پاکستان پر حاکم رہے انھوں نے کبھی بھی کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کےلیے کبھی آواز بلند نہ کی نہ ہی کبھی انہوں نے کشمیر میں جاری ظلم وستم اور بھارتی جنگی جرائم پر عالمی دنیا کے سامنے احتجاج کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا کشمیریوں اور فلسطینیوں کے زخم پر نمک چھڑکنا ہے، ان جماعتوں کے بزدل لوگ ڈاکٹر عافیہ کیلیے آواز نہیں اٹھا سکے۔ قوم نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا تو ان شاءاللہ کشمیر فلسطین اور ڈآکٹر عافیہ صدیقی جلد آزادی کا سورج دیکھیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں