آرگنائزر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ضلع پونچھ سردار اظہر اعجاز نے ملکی ترقی کے لیے نواز شریف سے امیدیں باندھ لیں

61

راولاکوٹ (ستیت ویوز)مسلم لیگ اور مسلم کانفرنس گٹھ جوڑ خوش آئند ہے.ان خیالات کا اظہار آرگنائزر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ضلع پونچھ سردار اظہر اعجاز نے سٹیٹ ویوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.ان کا کہنا تھا کہ قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کے اعلان کے مطابق مسلم ن کی ہر حلقہ میں جہاں جہاں مسلم کانفرنس کا ورکر موجود ہے وہ شیر کے نشان پر مہر لگا کر میاں نواز شریف کی خوشحال پاکستان کے خواب کی تعبیر کو عملی جامہ پہنائے گا.
ان کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کا سورج پاکستانی ترقی کے ہیرو میاں نواز شریف کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا .نواز شریف ملک و ملت کے لیے ایک امید ہیں. پاکستان کی ترقی میں نواز شریف کا احمد کردار ہے. روزگار کے مواقع مفت تعلیم، موٹر وے اورمیٹرو نواز شریف دور کے اہم اقدامات تھے اور آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ نواز شریف کا ہے جو پاکستان کو ہر طرح کے بحران سے نکالے گا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں