مظفرآباد( سٹیٹ ویوز ) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات راجہ فرخ ممتاز نے پاکستانی اور پاکستان میں بسنے والی کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 8 فروری کو جوق در جوق گھروں سے باہر نکل کر عمران خان کے منتخب کردہ نمائندوں کو ووٹ ڈال کر پاکستان کے بہتر مستقبل،انصاف اور کرپشن سے پاک پاکستان،چوروں اور لٹیروں سے نجات،نوجوان کے بہتر مستقبل،پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت اور کشمیر کی آزادی کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں۔
عمران خان حق اور سچ کی جنگ لڑ رہا ہے حق اور سچ کی جنگ میں حسین کی جیت ہوئی تھی اس طرح پاکستان میں عمران خان حسین کے فلسفے پر عمل پہر ہو کر پاکستان کی عوام کی خاطر جنگ لڑ رہا ہے اب پاکستانی عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ عمران خان کے نمائندوں کو بھاری تعداد میں ووٹ ڈال کر کامیاب بنائیں۔8 فروری کو پولنگ سٹیشنز پر پہرہ دیں اور کامیابی کا نوٹیفکیشن حاصل کرنے تک وہاں موجود رہ کر وڈیرا اور جاگیردارانہ نظام کو شکست دے کر امت مسلمہ کے حقیقی لیڈر کو سرخرو کریں۔انھوں نے کہا کہ ظلم کا بدلہ ووٹ سے ووٹ ڈالو اور خان کو باہر نکالو ابھی نہیں تو کبھی نہیں اپنی آنے والی نسلوں کو غلامی سے نجات دلوانے کیلئے ووٹ پول کریں۔