یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پلندری میں بین الاضلاعی تقریری مقابلہ جات کا انعقاد

55

سدھنوتی (سٹیٹ ویوز) یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پلندری میں بین الاضلاعی تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔تقریری مقابلہ جات کی مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز زنانہ پونچھ محترمہ ریحانہ شاہ محمد تھیں۔ وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی اور سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق احمد ندیم کی خصوصی ہدایت پر آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژنز میں بین الاضلاعی تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

نظامت تعلیم سکولز نسواں پونچھ ڈویژن کے زیر اہتمام گرلز ہائی سکول پلندری میں بین الاضلاعی تقریری مقابلے میں گرلز ہائی سکول گرانڈ مکھیاں سد ھنو تی کی طالبہ ا یمن بشارت نے پہلی پوزیشن، ضلع باغ کی طالبہ نے دوسری، اور راولاکوٹ کی طالبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی. ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز پونچھ ریحانہ شاہ محمد ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سدھنوتی مصباح الیاس ، ڈپٹی ڈی ای او صنم صغیر، پر نسپل ادادہ شہناز قدیر جملہ سٹاف، فوزیہ کبیر (ر) انٹر نیشنل کشمیر ویمن چیئرپرسن محترمہ نصرت سمیت دیگر نے شرکت کی اور پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں