خواجہ غلام اصغر ایڈووکیٹ 25 ووٹ لیکر عباسپور بار کے صدر منتخب

33

عباسپور(ریاض خواجہ سے) تحصیل عباسپور بارایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے خواجہ غلام اصغر ایڈووکیٹ 25 ووٹ لیکر عباسپور بار کے صدر منتخب ہوگئے. تفصیلات کیمطابق آج پورے آزادکشمیر کے ساتھ ساتھ تحصیل عباسپور بار کے انتخابات بھی منعقد ہوئے. چیف الیکشن کمشنر کے فرائض سردار محمد حیات خان ایڈووکیٹ نے انجام دیے.

چیف الیکشن کمشنر کیمطابق صدر کے لئے دو اُمیدواران میں مقابلہ ہوا .خواجہ غلام اصغر ایڈووکیٹ 25 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے جبکہ انکے مدمقابل سردار مشتاق خان ایڈووکیٹ نے 12 ووٹ حاصل کئ.ے انتخابات انتہائی پُر امن ماحول میں منعقد ہوئے جبکہ چوہدری محمد حلیم ایڈووکیٹ نائبصدر بلامقابلہ اور سعادت علی قادری ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے تھے.

ہارنے والے اُمیدوار سینئر قانون دان سردار مشتاق خان ایڈووکیٹ نے نومنتخب صدر خواجہ غلام اصغر ایڈووکیٹ کو گلے ملے اور مبارکباد پیش کی نومنتخب صدر خواجہ غلام اصغر ایڈووکیٹ نے سردار مشتاق ایڈووکیٹ سمیت تمام بار کے ممبران وکلاء کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اُن پر بھاری اعتماد کرتےہوئے اُنھیں بار کا صدر منتخب کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں