شمالی وزیرستان میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔سرجن ڈاکٹر فریداللہ کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کو گہرے زخم کی وجہ سے بخار ہے جو جلد اتر جائے گا۔محسن داوڑ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا آپریشن ہوا ہے، خون زیادہ بہنے سے کمزوری محسوس کر رہا ہوں، صحتیاب ہو کر جلد عوام کے درمیان ہوں گا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل محسن داوڑ شمالی وزیرستان میں احتجاجی جلوس کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ محسن داوڑ کے علاوہ ان کے 5 دیگر ساتھی بھی زخمی ہوئے تھے، محسن داوڑ کو علاج کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا تھا۔