مرزا اختیار بیگ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی سرخرو ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

40

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)مرزا اختیار بیگ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی سرخرو ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کراچی اور اسلام آباد کے والا تاجروں کا کہنا ہے کہ مرزا اختیار بیگ کی قائدانہ صلاحیتوں سے امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ پاکستان کی کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کے لیے قومی اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے پلیٹ فارم سے فعال اور سازگار کردار ادا کریں گے۔

یہ ان کی سفارتی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ پاکستان میں یمن کے اعزازی قونصل جنرل ہیں اور حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز کے اعلیٰ سطح کے سول ایوارڈز سے نوازا ہے۔نو منتخب ایم این اے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و نامور ماہر معاشیات ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے جیتنے کے بعد کہا کہ اج ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے ملکی معیشت انتہائی بحران کا شکار ہے عوام بدترین مہنگائی اور معاشی عدم استحکام سے دوچار ہے اج ملک کی تمام سیاسی قوتوں کو ملک و قوم کے لیے سر جوڑ کر فیصلے کرنے ہوں گے

پیپلز پارٹی کا حکومت سازی میں نہ انا ایک اچھا فیصلہ ہے عمران نیازی کی ہٹ دھرمی نے پی ٹی ائی کے ازاد امیدواروں کو بھی دلدل میں پھنسا دیا ہے۔ پی ٹی آئی کا حکومت سازی کا دعویٰ پورا ہوتا نظر نہیں آرہا بفضل خدا ممبر قومی اسمبلی کا اعزاز حاصل کرنا پیپلز پارٹی کے ادنی سے کارکن ہونے کے ناطے الحمدللہ میرے لیے فخر کا مقام ہے

ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں شکست کے بعد جہانگیر ترین کا سیاست چھوڑنا اور سراج الحق کا پارٹی قیادت چھوڑنا اچھی روایت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں