کوٹلی ( سٹیٹ ویوز) کے زیڈ کے فاونڈیشن کی چیئر پرسن خدیجہ زرین کے اعزاز میں کوٹلی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی استقبالیہ تقریب نے محبتوں کے رنگ بکھیرے دیے .شرکاء تقریب کی طرف سے انتہائی عزت و عقیدت کااظہار.تفضیلات کے مطابق تقریب کی میزبانی کے فرائض حاجی عدنان جنجوعہ نے سرانجام دیے.اس موقع پر شہر کی اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی.
ہمارے نما ئندے کے مطابق ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی الگ اور منفرد پہچان رکھنے والی سماجی شخصیت اور کے زیڈ کے فاونڈیشن کی چیر پرسن محترمہ خدتیجہ زرین ایک روزہ دورے پر کوٹلی تشریف لائیں تو ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب مقامی ہوٹل میں رکھی گئی تھی. جس میں ضلع کوٹلی سے مختلیف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اہم اور سرکردہ افراد نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں محترمہ خدمت خلق کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو خوبصورت الفاظ میں سراہا۔
اس موقع پر مقررین نے کہا محترمہ خدتیجہ زرین نے اندرونی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ جس ہمت اور حوصلے کررہی ہیں اور نوجوانوں کو انتشار سے نکال رہی ہیں اس کی مثال کم ہی ملتی ہے. اس گھٹن زدہ ماحول کو ختم کرنے لیے تن تنہا میدان عمل میں مصروف ہیں. سب کو چاہیے کہ ان کا بھرپور ساتھ دیں.یہ سورج کی روشنی طرح ہر کونے کونے کوروشن کررہی ہیں.ایسی اجلی اور صاف ستھری بیٹیاں کم ہی پیدا ہوتی ہیں جو دن رات انسانیت کی بہتری کے لیے خود کووقف کردیتی ہیں ۔اس موقع پرمحترمہ خدیجہ زرین کی ریاست بھر میں کی جانے انسانی فلاحی اور تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا.انکا کہنا تھا کہ چیئر پرسن کے زیڈ کے فاونڈیشن نے ریاست جموں وکشمیر میں بسنے والے تمام انسان دوست،سماجی اور سیاسی افراد کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے، نظریاتی سرحدوں سے لے کر عام آدمی کے مسائل کے لیے اور اپنے ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لیے محترمہ خدتیجہ زرین کی طرف سے کی جانے والے کوششوں کو ریاست میں بسنے والے افراد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ییں.
ریاست کے ایک کونے سے لے کر دوسرے کونے تک وہ اپنے ملک و قوم کی بہتری کوشاں ہیں ۔کوئی بھی قومی دن ہو اس میں نہ صرف خود بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں بلکہ اپنے علم اور عمل سے دوسرے لوگوں کو بھی اس شریک کرنے کی وجہ بنتی ہیں. یہی وجہ ہے کہ آج ان کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں اور محنت کی وجہ سے نوجوان نسل بالخصوص ایک حوصلہ اور ولولہ پاتی ہے اور نوجوانوں کی ذہنی و فکری تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں.
مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ان کی وجہ سے بہت سےنوجوان بے راہ روی کو چھوڑ کر نور صداقت کی شمع جلانے میں مصروف ہوچکے ہیں. ہر ضلع میں ان کے ساتھ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد انکے مشن کیساتھ کھڑی ہے اور دن بدن اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے .یہ نوجوان سبز ہلالی پرچم کو ہاتھوں میں تھام رہا ہے.آج کے مشکل دورمیں جب ہر طرف افراتفری اور مایوسی کےاندھیرے چھائے ہوئے ہیں ایسے مشکل حالات میں امید کی کرن بن کر چمک رہی ہیں.
محترمہ خدیجہ زرین نے ناامیدی اور ناکامی کے خلاف علم حق بلند کیا ہوا ہے. وہ ا یسی خاتون کے ساتھ قدم بہ قدم کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے . جب بھی یہ کوٹلی تشریف لائیں گی وہ ان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے .چودہ اگست کو جس سفر کا آغاز انہوں نے کیا تھاآج اس قافلے میں اضافہ ہونا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ان کی نظریاتی اور فکری تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوچکی ہے اور اس میں اب دن بدن ضافہ ہی ہوتا چلا جارہا ہے .
تقریب سے ممتاز سیاسی شخصیت اور پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما سید فرحت عباس کا ظمی، مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری ناصر کمال یوسف ایڈووکیٹ، سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عثمان شوکت، سنٹرل کواڈینیٹر مسلم لیگ یوتھ ونگ فاتح محمود کیانی، ایڈیٹر روزنامہ جموں و کشمیر شہزاد احمد راٹھور، پرنسپل سجاد احمد ملک،سول سوسایٹی فورم کے صدر مرزا عاطف اکرام جرال، سابق پرنسپل حمیدزیدی، ،مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما عامر جرال، مالک بٹ،انجمن تاجراں کے سید زبیر علی گیلانی،جاوید اقبال جےجے،سمیت شہر کے ہر طبقے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے خطاب میں محترمہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کے آخر میں وطن عزیر پاکستان کے سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گی .سخت مصروفیت کے باوجود کے زیڈ کے فاونڈیشن کی چیئر پرسن محترمہ خدیجہ زرین نے اپنے ایک روزہ دورہ کوٹلی کے دوران انہوں نے کوٹلی میں سابق وزیر حکومت محترمہ شازیہ اکبر کے والد مرحوم، سابق سیکرٹری ڈاکٹر محمود الحسن راجہ مرحوم والد مسلم یوتھ ونگ ن رہنما فاتح محمود کیانی، حاجی عدنان جنجوعہ کی دادای محترمہ مرحومہ اور صدر انجمن تاجران ملک یعقوب کے بھائی ملک محبوب مرحوم کے انتقال پر ان کے گھر گئیں اور جملہ مرحومین کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور بلند ی درجات کے لیے دعا مغفرت کی ۔ اس موقع پر لواحقین نے ان کی آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور دکھ و غم کی اس گھڑی میں محترمہ خدتیجہ زرین کی اپنے درمیان موجودگی کو باعث حوصلہ اور عزت جانا اور ان کے لیے دعاییہ کلمات ادا کیے .